بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ اُن کی شادی ٹوئنکل کھنہ سے شادی ہوئی۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار اکشے کمار نے کہا کہ میری اہلیہ ٹوئنکل کھنہ 50 برس کی عمر میں ڈاکٹریٹ کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ان پڑھ آدمی ہوں زیادہ پڑھا نہیں، ہاتھوں سے مزدوری کرتا ہوں لیکن ٹوئنکل دماغ والی ہیں۔
View this post on Instagram
ان کا مزید کہنا تھا کہ میری 11 سالہ بیٹی نیتارا نے ذہانت اپنی ماں سے لی ہے۔
یاد رہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے سال 2001 میں شادی کی تھی، اس جوڑے کے دو بچے ہیں۔
ٹوئنکل کھنہ نے 2022 میں لندن کی گولڈ اسمتھ یونیورسٹی سے افسانہ نگاری میں ماسٹرز کیا تھا۔
View this post on Instagram




















