عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی اس خوبصورت ساڑھی کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔
حال ہی میں معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہیں۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے ہلکے رنگ کی خوبصورت ساڑھی زیبِ تن کی ہوئی ہے جس میں وہ بہت حسین لگ رہی ہیں۔
اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ “کوئٹہ کا موسم، ہوا اور یہ ساڑھی”۔
ماہرہ خان کی یہ ساڑھی پاکستانی فیشن ڈیزائنر و کلاتھنگ برانڈ “فائزہ ثقلین” کی ہے۔
ویب سائٹ پر اس دلکش ساڑھی کی تمام تر معلومات کے علاوہ ساڑھی کا نام ‘لینسی’ درج ہے جو فائزہ ثقلین کے لگژری پریٹ ملبوسات میں شامل ہے۔
اس ساڑھی کی قیمت آفیشل ویب سائٹ پر 75 ہزار پاکستانی روپے لکھی ہوئی ہے۔




















