Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پریانکا چوپڑا کے اس ڈائمنڈ کے ہار کی قیمت جان کر آپکے ہوش اُڑ جائیں گے

عالمی شہرت یافتہ معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے اس ڈائمنڈ کے ہار کی قیمت جان کر آپکے ہوش اُڑ جائیں گے۔

حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے روم میں منعقدہ اطالوی کمپنی بُلگاری کی 140 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی جس میں اُن کا ڈائمنڈ کا ہار لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BVLGARI Official (@bvlgari)

اداکارہ کا 140 قیراط ڈائمنڈ سے تیار کردہ بُلگاری کا ’سرپینٹی ایٹرنا’ نیک لیس کو مکمل ہونے میں 28 ہزار گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔

رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا کے اس ہار کی قیمت 4 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

اداکارہ کے ڈائمنڈ کے ہار کی قیمت سامنے آنے کے بعد فیشن کے متوالے حیران رہ گئے جبکہ سوشل میڈیا پر اُن کے ہار تعریفوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔