بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار گزشتہ روز اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ دیکھنے کے لیے احمد آباد میں موجود تھے جو شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔
View this post on Instagram
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان احمد آباد میں 45 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کے باعث ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوگئے۔
اسٹروک کے باعث انہیں احمد آباد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے تاہم اب ان کی طبیعت بہتر ہے جبکہ اسپتال کے ارد گرد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔




















