Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی فلم انڈسٹری کا بڑا نام چل بسا؛ مداح افسردہ

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور فلمساز شیخ اکرم کا انتقال ہو گیا ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے فلمساز شیخ اکرم کچھ عرصہ سے گردوں اور ذیابطیس کے مرض میں مبتلا تھے۔

 

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور فلمساز شیخ اکرم انتقال کر گئے

 

فلمساز شیخ اکرم نے متعدد لالی ووڈ فلمیں بنائیں اور ہدایتکار سید نور اور مسعود بٹ کے ساتھ بھی بطور فلمساز کام کیا۔

شیخ اکرم کی مقبول فلموں میں کڑیوں کو ڈالے دانہ اور یارانہ شامل ہیں جبکہ غیرت، منافق، زندان، اللہ رکھا، میڈیم رانی سمیت دیگر فلمیں بھی انہوں نے بنائیں۔