Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

معروف بھارتی اداکار فیروز خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔

  بھارتی میڈیا کے مطابق بھابی جی گھر پر ہے کے اداکار فیروز خان 23 مئی کو اتر پردیش میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ اداکار مختلف شوز میں امیتابھ بچن کا روپ دھارنے کے لئے مشہور تھے۔

اداکار فیروز خان کی تدفین یوپی میں کی جائے گی۔ فیروز خان نے اپنی آخری پرفارمنس 4 مئی کو دی تھی، جسے سبھی نے بے حد سراہا تھا۔

 

 

فیروز ’جیجا جی چھت پر ہیں‘، ’صاحب بی بی اور باس‘، ’ہپو کی التن پلٹن‘ اور دیگر جیسے مختلف شوز کا حصہ رہ چکے ہیں۔

فیروز خان امیتابھ بچن کے علاوہ شاہ رخ خان، دلیپ کمار، دھرمیندر اور سنی دیول جیسے بڑے ستاروں کی بھی نقل کرتے تھے، ان کی اچانک موت پر اُن کے ساتھی بےحد افسردہ ہیں۔