پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل لاہور میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔
اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے اس وقت اداکارہ پر فائرنگ کی جب وہ اپنے سیلون کے سامنے گاڑی سے اتر رہی تھیں۔
View this post on Instagram
فائرنگ کے نتیجے میں زینب جمیل کو 6 گولیاں لگیں۔
پولیس نے سابقہ اداکارہ و ماڈل کے ماموں کی مدعیت میں دو نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ انہیں فون پر بھی سنگین دھمکیاں مل رہی تھیں، انہیں دھمکی آمیز خطوط بھی بھیجے گئے، تاہم وہ ملزمان کو نہیں جانتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق زینب نے اپنے شوہر پر بھی شک ظاہر کیا ہے، ان دونوں کے درمیان دو سال سے اختلافات چل رہے ہیں۔
پولیس نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کا جلد سے جلد سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔




















