Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سجل علی دوسری شادی کرنے والی ہیں؟

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے دوسری شادی کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سجل علی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بچپن سے خواتین کو یہی سکھایا جاتا ہے کہ زندگی میں کچھ بھی کر لو آخر انجام شادی ہی ہے، چاہے ماسٹرز کر لو یا کیریئر میں کچھ حاصل کر لو آخر میں شادی ہی کرنی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے اکثر خواتین کے سامنے جب بھی شادی کا ذکر کیا جاتا تو وہ جھجکتی ہیں کہ نہیں ابھی شادی نہیں، ابھی فلاں کام کرنا ہے، فلاں کام ہو جائے تو شادی کر لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو صحیح جیون ساتھی مل جائے تو شادی زندگی کا ایک خوبصورت حصہ ہے اور اگر زندگی کے کسی بھی حصے میں یہ محسوس ہو کہ آپ کو وہ شخص مل گیا ہے جس کے ساتھ زندگی گزاری جاسکتی ہے تو دیر نہیں کرنی چاہیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے، چاہے مرد ہو یا عورت، اگر جیون ساتھی سپورٹ کرنے والا ہو تو شادی مشکل نہیں لگے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)