عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ وہ جب بھی بارش کے دوران کوئی گانا ریکارڈ کرواتے ہیں تو وہ گانا ہٹ ہوتا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں عاطف اسلم نے معروف اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بات کافی عجیب لگتی ہے کہ ہمایوں سعید کافی عرصے سے میرے آس پاس ہی ہیں لیکن ہم نے کبھی ساتھ کام نہیں کیا اور اب جب پہلی بار ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو یہ تجربہ لاجواب تھا۔
عاطف اسلم نے حال ہی میں ریلیز ہونے والے ہمایوں سعید کے ڈرامے’جینٹل مین‘ کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا ہے۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ صرف ہمایوں سعید ہی نہیں بلکہ ثنا شاہنواز اور ثمینہ ہمایوں سعید کے ساتھ بھی کام کے دوران بہت زبردست وقت گزرا اور سب کی مشترکہ رائے سے اس ڈرامے کے او ایس ٹی کی موسیقی ترتیب دی گئی۔
عاطف اسلم نے بتایا کہ انہوں نے یہ گانا ریکارڈ کروایا تو اس وقت بارش ہو رہی تھی اس لیے اُنہیں یقین تھا کہ یہ گانا لوگوں کو پسند آئے گا۔
View this post on Instagram




















