Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی اداکارہ پر مشتعل افراد کا حملہ

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن پر مشتعل ہجوم نے حملہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر گاڑی سے 3 افراد کو ٹکر مار کر زخمی کیا تھا جس کے بعد ہجوم مشتعل ہو گیا جس کا ڈرائیور سے جھگڑا شروع ہو گیا تھا۔

Raveena Tandon has been accused of assaulting three people in Mumbai's Bandra, late night on Saturday. A video of her being attacked by a mob is doing the rounds.

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مبینہ طور پر تیز رفتار ڈرائیونگ کے الزامات کے بعد روینہ ٹنڈن کی مشتعل افراد سے جھڑپ ہوئی اور اسی دوران ان پر اور ڈرائیور پر حملہ کیا گیا۔

اداکارہ کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر گاڑی سے 3 افراد کو ٹکر مار کر زخمی کیا تھا جس کے بعد ہجوم مشتعل ہو گیا جس کا ڈرائیور سے جھگڑا شروع ہو گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق  معاملہ بڑھتے ہی روینہ ٹنڈن ہجوم سے بات کرنے کے لیے اپنی گاڑی سے باہر نکلیں تو مبینہ طور پر انہیں بھی دھکا دیا گیا اور مارا گیا۔

اس واقعے کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو میں اداکارہ کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ براہِ مہربانی مجھے مت مارو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)

رپورٹ میں بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ نشے کی حالت میں تھیں اور انہوں نے عوام کو برا بھلا کہا اور ان پر تشدد بھی کیا۔