Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکار ورون دھون کے ہاں ننھی پری کی آمد

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار ورون دھون کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورون دھون کی اہلیہ نتاشا دلال نے ممبئی کے مقامی اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VarunDhawan (@varundvn)

اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اداکار کے والد و ہدایت کار ڈیوڈ دھون نے پوتی کی پیدائش کی تصدیق کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

بالی ووڈ فنکاروں سمیت مداحوں کی جانب سے اداکار کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ورون دھون نے 2021 میں اپنی قریبی دوست نتاشا سے شادی کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VarunDhawan (@varundvn)