Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چاہت فتح علی خان کو بڑا دھچکا لگ گیا

خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چاہت فتح علی خان کے مشہور گانے ’بدو بدی‘ کو یوٹیوب نے ڈیلیٹ کردیا۔

’بدو بدی‘ ماضی کے مقبول گانے ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کا ری میک تھا جس نے یوٹیوب پر 28 ملین ویوز حاصل کر لیے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

یہ گانا ناصرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اپنی ریلز (مختصر ویڈیوز) پر لگارہے تھے بلکہ بھارتی صارفین سمیت چند بھارتی اداکاروں نے بھی اس پر ویڈیوز بنائیں۔

تاہم اس وائرل گانے بدو بدی کو اب یوٹیوب سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ کاپی رائٹ ہے۔

یوٹیوب نے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے گانے بدو بدی کو غیر قانونی طور پر گانے اور اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کرنے کے باعث حذف کیا ہے۔

واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان نے بدو بدی کو گزشتہ ماہ ریلیز کیا تھا۔