بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کنگنا رناوت کو ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکار نے تھپڑ مار دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نومنتخب رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ائیرپورٹ پر سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کی خاتون کانسٹیبل نے مبینہ طور پر کسانوں کی بے عزتی کرنے پر تھپڑ مارا۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ اداکارہ نئی دلی کے لیے فلائٹ میں سوار ہونے والی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔
خیال رہے کہ کنگنا رناوت ریاست ہما چل پردیش میں اپنے آبائی علاقے مندی سے الیکشن میں کھڑی ہوئی تھیں۔
انہوں نے کانگریس رکن وکرمادتیہ سنگھ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔




















