Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بدو بدی گانا یوٹیوب سے ڈیلیٹ ہونے پر ماڈل وجدان راؤ کا ردعمل بھی آگیا

بدو بدی گانا یوٹیوب سے ڈیلیٹ ہونے پر ماڈل وجدان راؤ کا ردعمل بھی آگیا ہے۔

کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان کے بدو بدی گانے کی ویڈیو پر ملکہ ترنم نورجہاں کے آفیشل یوٹیوب کی جانب سے کاپی رائٹس کا دعویٰ کیا گیا تھا، جس کے بعد گانے کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

گانے کو ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد چاہت فتح علی خان کا تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آ سکا، تاہم گانے میں پرفارمنس کرنے والی ماڈل وجدان راؤ نے اپنا رد عمل دے دیا۔

وجدان راؤ کا اپنے ویڈیو میں بیان میں کہنا ہے کہ بدو بدی کو ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد انہیں بہت سارے میسیجز کیے جا رہے ہیں اور فون کالز کرکے پوچھا جا رہا ہے کہ ان کی شکایت پر گانے کو ڈیلیٹ کیا گیا کیا؟

انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے گانے سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی تھی اور نہ ہی ان کی وجہ سے گانا ڈیلیٹ ہوا، بدو بدی ان کا بھی اتنا ہی گانا تھا، جتنا چاہت فتح علی خان کا تھا۔

وجدان راؤ نے کہا کہ گانے کو ڈیلیٹ کیے جانے پر انہیں بہت افسوس ہو رہا ہے لیکن وہ اب کیا کرسکتی ہیں، وہ گانے کے ڈیلیٹ کیے جانے پر سب کے لیے صبر کی دعا کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بدو بدی کو چاہت فتح علی خان کے یوٹیوب پر 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔