معروف پاکستانی پشتو اداکارہ خوشبو کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی پشتو اداکارہ خوشبو کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
افسوسناک واقعہ پیر کو نوشہرہ کے علاقے تھانہ اکبرپورہ کی حدود میں پیش آیا، تھانہ اکبر پورہ میں مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں دو ملزمان نامزد کیے گئے ہیں جبکہ ایف آئی آر متن کے مطابق اداکارہ کو شوبز میں کام سے منع کرنے کے تنازعہ پر قتل کیا گیا ہے۔




















