Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوٹیوب سے بدو بدی گانا کس نے ڈیلیٹ کروایا؟ ماڈل وجدان راؤ نے نام بتا دیا

ماڈل وجدان راؤ نے یوٹیوب سے بدو بدی گانا ڈیلیٹ کروانے والوں کا نام بتادیا ہے۔

حال ہی میں ماڈل وجدان راؤ نے اپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ یوٹیوب سے بدو بدی گانا ڈیلیٹ کروانے والے کوئی اور نہیں بلکہ معروف پاکستانی گلوکار ابرارالحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابرارالحق گانے کی مقبولیت سے جیلس ہوگئے تھے کیونکہ بے سرا گانا گانے کے باوجود چاہت فتح علی خان کا گانا 28 ملین ویوز تک پہنچ گیا تھا۔

 ماڈل وجدان راؤ نے کہا کہ اتنے ویوز کا تو ابرار صرف سوچ ہی سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے حسد کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا۔

واضح رہے کہ معروف سوشل میڈیا سیلیبرٹی اور گلوکار چاہت فتح علی خان کا وائرل گانا ”بدو بدی“  یوٹیوب سے ڈیلیٹ ہونے پر کئی قیاس آرائیاں ہوئیں اور بالآخر معلوم ہوا تھا کہ گانا کاپی رائٹ کی وجہ سے ڈیلیٹ ہوا۔