معروف بھارتی اداکارہ نور ملابیکا نے خودکشی کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ اداکارہ نور ملابیکا کے پڑوسیوں نے گھر سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی۔
بھارتی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی فلیٹ کا دروازہ توڑا تو اداکارہ کو مردہ حالت میں پایا گیا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گورگاؤں کے سدھارتھ اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کو تلاشی کے دوران دوائیں، اداکارہ کا موبائل فون اور ایک ڈائری برآمد ہوئی۔
خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے کاجول اور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار علی خان کی ویب سیریز دی ٹرائل سمیت متعدد ویب سیریز اور فلموں میں کام کیا۔




















