کنڈا فلموں کے مشہور و معروف اداکار درشن تھگو دیپا اور اُن کی اہلیہ کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار درشن تھگو دیپا اُن کی اہلیہ پوترا گاؤڈا سمیت 10 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ درشن تھگو کو میسور میں ان کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا، ان پر بنگلورو کی فارمیسی میں کام کرنے والے رینوکا سوامی کو قتل کروانے کا الزام ہے۔
پولیس نے کہا کہ رینوکا سوامی نے اداکار کی بیوی کو مبینہ طور پر توہین آمیز میسجز کیے تھے جس کے کچھ عرصے بعد ان کی لاش ایک پل پر پائی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات کے دوران 3 افراد کو گرفتار کیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ رینوکا کا قتل اداکار درشن کے کہنے پر کیا۔ رینوکا سوامی کے والدین نے ان کی گمشدگی کی درخواست دائر کی تھی جبکہ اداکار سے تفتیش جاری ہے۔




















