Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکار ظاہر شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

متعدد فلموں میں وِلن کا کردار ادا کرنے والے مشہور و معروف اداکار ظاہر شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے ہیں۔

سینئر اداکار ظاہر شاہ سرگودھا میں پیدا ہوئے، اپنی طرز کے منفرد اداکار ظاہر شاہ 44 برس تک فلمی صنعت سے وابستہ رہے، اداکار نے اپنے کیریئر میں 600 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انہوں نے سلطان راہی مرحوم کیساتھ بطور وِلن لاتعداد فلموں میں اداکاری کی، ان کی یادگار فلموں میں مچلے خان، اقبالِ جرم، مسٹر افلاطون، بابل ویر، دوستی تے دشمنی، راکا، بھریا میلہ، زباٹہ، سائرن اور دیگر شامل ہیں۔

وہ چند فلموں میں بطور ہیرو بھی جلوہ گر ہوئے جن میں ریمانڈ، یاری دوستی اور قسم خون دی نمایاں ہیں۔

اپنی طرز کے منفرد اداکار ظاہر شاہ 4 دہائیوں سے زائد عرصہ تک فلمی صنعت سے وابستہ رہے۔

اداکار 13 جون 2017 کو دل کا دورہ پڑنے سے اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔