عالمی شہرت یافتہ معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نے لکھاری بننے کا خواب پورا کرلیا اور بچوں کیلئے ان کی لکھی گئی کتاب کے لانچ کا اعلان ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پینگوئین انڈیا کے مشترکہ پروجیکٹ کے تحت اداکارہ کی ’ایڈ فائنڈز اے ہوم‘ کے نام سے کتاب کی رونمائی 16 جون کو کی جائے گی۔
اپنی پہلی کتاب کی اشاعت کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو کے ساتھ کیا اور مداحوں کو لانچنگ ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اِن دنوں اداکارہ عالیہ بھٹ سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’لو اینڈ وار‘ کی تیاری کررہی ہیں جس میں وہ اپنے شوہر رنبیر کپور اور اداکار وکی کوشل کے ہمراہ نظر آئیں گی۔
View this post on Instagram




















