Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عامر خان کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔

’ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ستارے زمین پر‘ کو نامور ڈائریکٹر آر ایس پراسنا نے ہدایت کاری دی ہے اور یہ رواں برس کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم میں عامر خان کے مدمقابل جینیلیا ڈی سوزا کردار ادا کررہی ہیں اور یہ دونوں فنکاروں کا بڑی اسکرین پر پہلا اشتراک ہے۔

’ستارے زمین پر‘ کے پلاٹ اور کاسٹ کے حوالے سے ابھی تفصیلات شیئر نہیں کی گئی ہیں اور اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ فلم میں بڑے فنکار بھی اپنی جھلک دکھائیں گے۔

واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس مئی میں ہوا تھا اور اسے لال قلعہ اور لودھی گارڈن کے آئیکونک مقامات پر شوٹ کیا گیا ہے۔