معروف بھارتی پلے بیک سنگر الکا یاگنک سماعت سے محروم ہوگئی ہیں۔
حال ہی میں بھارتی پلے بیک سنگر الکا یاگنک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انکا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے انہیں rare sensorineural کا مرض تشخیص کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں پہلے میں سفر پر جانے کے لیے نکلی تھی اچانک مجھے محسوس ہوا کہ میں کچھ بھی سننے کے قابل نہیں ہوں۔

الکا یاگنک نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ عام لوگوں سے دور ہیں، اور اس ناگہانی نے انہیں اچانک ہی پکڑ لیا ہے، جسے وہ سمجھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
گلوکارہ نے مشکل کی اس گھڑی میں مداحو ں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی ہے۔




















