عالمی شہرت یافتہ معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا خوفناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔
حال ہی میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کیں جس کو دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو خون میں لت پت دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا کے ناک اور ہونٹوں سے خون بہہ رہا ہے اور وہ گلے تک پہنچ گیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمیں ایکشن فلموں کی ضرورت ہے، ایک اور دن آفس میں‘۔
پوسٹ کی دوسری تصاویر میں اداکارہ کی کلائی اور کندھے پر آنے والے زخموں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
پریانکا نے پوسٹ کے ساتھ ہیش ٹیگ بھی لگائے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ایکشن فلم ’دل بلف‘ کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئیں۔




















