Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یک طرفہ محبت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس میں وقت برباد ہوتا ہے، ہانیہ عامر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ یک طرفہ محبت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس میں وقت برباد ہوتا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں مشہور و معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ماضی میں وہ اور اداکار عمران اشرف دونوں ایبٹ آباد کے ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے اور دونوں کو ان کی حرکتوں کی وجہ سے اسکول سے نکالا بھی گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا دل بھی ٹوٹ چکا ہے، تاہم انہوں نے دل ٹوٹنے کی وضاحت نہیں کی اور ساتھ ہی بتایا کہ وہ دل کے ٹوٹنے کے بعد کے حالات سے نمٹنا جانتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں آج تک یک طرفہ محبت نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ ایسی محبت پر یقین رکھتی ہیں۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ یک طرفہ محبت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ محبت کے بدلے دوسرا شخص محبت دے تبھی پیار کا مزہ آتا ہے، ورنہ پھر ایسی محبت وقت کی بربادی ہوتی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اگر ان سے لاکھوں مداح یک طرفہ محبت کرتے ہیں تو وہ انہیں بدلے میں محبت اور پیار دیتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا کوئی بھی کرش نہیں، البتہ اعتراف کیا کہ ماضی میں وہ ایک لڑکے پر فدا ہوتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ آٹھویں کلاس میں پڑھتی تھیں تب وہ ایک کلاس فیلو لڑکے پر فدا تھیں، بعد ازاں ان کی شادی ہوگئی۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ جس لڑکے پر وہ فدا تھیں، اب بھی ان سے ان کی دوستی ہے اور اگر وہ ان کا نام لیں گی تو ہر کسی کو پتا چل جائے گا۔