بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عامر خان کے بیٹے جنید کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ نیٹ فلکس پر ریلیز کردی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’مہاراجہ‘ کو پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز کے تحت بنایا گیا ہے اور اسے ادیتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا جبکہ سدھارتھ ملہوترا نے ہدایت کاری دی ہے۔
View this post on Instagram
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم میں جنید خان کے ساتھ جیدیپ اہلاوت، شالینی پانڈے اور شاوری نے کردار ادا کیے ہیں۔
تقسیم برصغیر سے قبل 1862 کے ’مہاراج لیبل کیس‘ پر مبنی فلم میں جنید خان نے ایک صحافی کرسانداس ملجی کا کردار ادا کیا ہے۔
فلمی شائقین جنید خان کی اداکاری کو بہت پسند کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ جنید خان فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے چار برس سے تیاری کررہے تھے جبکہ فلم کی شوٹنگ گزشتہ برس اکتوبر میں مکمل ہوئی تھی۔




















