Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ سوناکشی سنہا نے شادی کرلی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے ساتھی اداکار ظہیر اقبال سے شادی کرلی ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی چند تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ خوشخبری دی کہ انہوں نے اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سفید رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ ظہیر اقبال نے بھی انہی کی طرح سفید کُرتا پہنا ہوا تھا۔

سوناکشی سنہا نے اپنے والد شتروگن سنہا اور ظہیر اقبال کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی جبکہ ایک اور تصویر میں انہیں شادی کی دستاویزات پر دستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ آج سے 6 سال قبل 23 جون 2017 کو ہم دونوں نے ایک دوسرے کی آنکھوں میں پیار دیکھا اور ہم نے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا، آج اس محبت اور پیار کی بدولت ہم تمام چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے دونوں خاندانوں کی دعاؤں سے اس مقام تک پہنچے ہیں، اب ہم میاں بیوی ہے۔

شادی کی تقریبات ممبئی میں سوناکشی سنہا کے حال ہی میں بیندرا میں خریدے گئے اپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی جس میں دونوں کے خاندانوں اور دوستوں نے شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

واضح رہے کہ بھارت میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کے لیے اسپیشل میریج ایکٹ موجود ہے، جس کے تحت سیف علی خان، کرینہ کپور سمیت دیگر مسلمان اور ہندو اداکاروں کی شادیاں بھی ہوچکی ہیں۔