Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ امیشا پٹیل کس مشہور اداکار سے شادی کرنے والی ہیں؟ اشارہ دے دیا

اداکارہ امیشا پٹیل کا شادی کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

حال ہی میں بھارت کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اپنی شادی کے منصوبوں سے متعلق بتایا۔

اداکارہ سے ایک صارف نے سوال کیا کہ ان کی عمر 49 سال ہوگئی ہے، کیا شادی کا بھی کوئی ارارہ ہے؟

سوال کے جواب میں امیشا پٹیل کا کہنا تھا کہ سلمان نے شادی نہیں کی اور نہ میری شادی ہوئی ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہمیں شادی کرنی چاہیے؟

ایک صارف سے سوال کیا کہ شادی یا فلمی پروجیکٹ؟ امیشا نے کہا کہ میں کافی دنوں سے تیار ہوں، مجھے لڑکا نہیں مل رہا۔

یاد رہے کہ اداکارہ امیشا پٹیل کی فلم گدر 2 نے باکس آفس پر بہت ریکارڈز کو چکنا چور کیا، فلم نے 600 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔