عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ سے بھی فلموں کی پیشکش موصول ہوئی ہیں، لیکن انہوں نے پڑوسی ملک میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس پاکستان میں ہی کام کے بے شمار مواقع موجود ہیں، میں پاکستانی سینما کی بحالی اور کامیاب ترین فلموں کا حصہ رہی ہوں، مجھے اپنے ملک میں بہت عزت اور محبت ملی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری فلموں کو لوگ اپنی فیمیلیز کے ساتھ دیکھنے آتے ہیں اور یہی بڑی کامیابی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اپنے ملک میں اتنی محبت اور کامیابی ملنے کے بعد مجھے یہی محسوس ہوا کہ مجھے بالی ووڈ کی آفرز کو قبول نہیں کرنا چاہئے۔




















