Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ فضا علی یوٹیوبرز پر برس پڑیں!

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ، ماڈل و گلوکارہ فضا علی یوٹیوبرز پر برس پڑیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے اور جعلی تصویریں بھیجنے پر غصے کا اظہار کررہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)

انہوں نے کہا کہ میں آپ سب سے ایک خاص خبر پر بات کرنا چاہ رہی تھی کہ آپ سب کو میری شادی کی بہت فکر ہے، آپ لوگ مجھے بیاہنے کے لیے بیٹھے ہیں، ہو سکتا ہے کہ آپ میں سے بہت سارے لوگوں نے میرا جہیز بھی تیار کر لیا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنی بہنوں کی فکر اور ان کی شادی کیجیے جو گھر میں بیٹھی ہیں، میں نے جب شادی کرنی ہوگی تو میں بتا دوں گی۔

فضا علی نے کہا کہ جب مجھے شادی کرنی ہوگی تو میں اس کا اعلان کروں گی، کچھ چھوٹے چھوٹے یوٹیوبرز سستی شہرت کے لیے میری شادی کرواتے رہتے ہیں، کچھ بڑے چینلز بھی میرا نام استعمال کرتے ہیں اور میری شادی کروا دیتے ہیں، کبھی میری مہندی، کبھی شادی اور کبھی میرا نکاح ہو جاتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے ان خبروں سے افواہوں سے تکلیف پہنچتی ہے، میری دل آزاری ہوتی ہے، براہ کرم اس طرح کے کام چھوڑ دیں، میری شادی کی جعلی تصویروں میں مجھے ٹیگ کرنا بند کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)