Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مائیکل جیکسن کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے

پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے ہیں۔

اپنے منفرد انداز کی وجہ سے پاپ موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بننے والے مائیکل جیکسن نے صرف 5 برس کی عمر میں میوزک کی دنیا میں قدم رکھا۔

1964 میں اپنے بھائیوں کیساتھ ’’جیکسن فائیو‘‘ کے پہلے میوزک البم ’’آئی وانٹ یو بیک‘‘ نے دنیا بھر میں دھوم مچائی۔

مائیکل جیکسن کا پہلا سولو البم ’’آف دی وال‘‘ تھا اور پھر آیا ’’تھرلر‘‘ جسے دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم قرار دیا گیا۔

پاپ سنگر کی آواز کے ساتھ ساتھ مائیکل جیکسن کے انوکھے ڈانس اسٹائل نے بھی عالمگیر مقبولیت حاصل کی، ’’مون واک‘‘ نامی ڈانس سٹائل ان کی شناخت بن گیا۔

اگرچہ مائیکل جیکسن کو مرے 15 برس بیت گئے ہیں تاہم ان پر بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے سمیت بچوں کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کیے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

2005 میں 13 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں کیلیفورنیا کی عدالت نے مائیکل جیکسن کو مقدمے میں بری کردیا تھا۔

مائیکل جیکسن 50 برس کی عمر میں 25 جون 2009 کو لاس اینجلس میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے تھے۔