بالی ووڈ کے مشہور و معروف فلمساز کرن جوہر نے بالی ووڈ اسٹارز کی بیویوں پر کڑی تنقید کی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف فلمساز کرن جوہر نے بتایا کہ مجھے اس وقت شدید صدمہ اور دکھ ہوا جب میں نے بالی ووڈ اسٹارز کی بیویوں کو انتقال میں پہننے والے کپڑوں اور فیشن سے متعلق باتیں کرتے سنا۔
انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کے 4 اداکاروں کی بیویاں اور میں کسی کے انتقال کے میں جانے کے لیے ایک ہی فلائٹ میں سفر کررہے تھے اور وہ چاروں جوش و خروش سے کپڑوں کی باتیں کر رہی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے دکھ ہوا کہ کوئی دنیا سے چلا گیا ہے اور ہم اس کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جارہے ہیں لیکن ان خواتین کو نہ موقع کا لحاظ ہے اور نہ کوئی پرواہ ہے۔
کرن جوہر نے بتایا کہ اداکار سنجے کپور کی بیوی ماہیپ کپور اس تمام گفتگو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی تھیں، اس موقع پر مجھے خیال آیا ان کو لے کر کچھ بنایا جائے اور میں نے پھر نیٹ فلکس کی سیریز ‘ فبیلس لائفف آف بالی ووڈ وائفز ‘ بنائی جس کی کامیابی کے بعد دوسرا سیزن بھی بنایا گیا۔
واضح رہے کہ کرن جوہر کی نیٹ فلکس سیریز فیبلیس لائف آف بالی ووڈ وائفز 2020 میں نشر ہوئی تھی جس میں مشہور اداکاروں کی بیویوں کی نجی اور پیشہ ورانہ زندگیوں کو دکھایا گیا تھا۔




















