معروف پاکستانی یوٹیوبر سعد رحمٰن المعروف ڈکی بھائی کو اپنی اہلیہ عروب جتوئی سے زوردار تھپڑ پڑگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ اپلوڈ کیا جس میں یوٹیوبر اور اُن کی اہلیہ عروب جتوئی نے اپنی والدہ سے لڑائی کا پرینک کیا۔
View this post on Instagram
جھوٹی لڑائی پر مبنی وی لاگ میں ڈکی بھائی اور عروب جتوئی اپنی والدہ (ڈکی بھائی کی ساس) کو یہ یقین دلاتے رہے کہ ڈکی دوسری لڑکیوں سے رومانوی باتیں کرتے ہیں اور اپنی اہلیہ کو دھوکہ دے رہے ہیں۔
جوڑے نے اپنی جھوٹی لڑائی کو سچ دکھانے کے لیے آپس میں بحث کی اور پھر لڑائی کو بڑھاتے ہوئے عروب نے اپنی والدہ کے سامنے ہی ڈکی کو تھپڑ مار دیا۔
اس کلپ کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین جوڑے پر برس پڑے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یوٹیوبرز ویوز اور ڈالرز کمانے کی خاطر کچھ بھی کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں، ان لوگوں نے میاں بیوی کے رشتے کا مذاق بنا دیا ہے۔




















