پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے کہا ہے کہ کیریئر کی شروعات میں والد اور بھائی کی طرف سے کافی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے بتایا کہ میری پھوپھو اداکارہ تھیں، اُنہوں نے سلطان راہی جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کیا، میں ہمیشہ اپنی پھوپھو کے کام سے متاثر ہوتی تھی اور میں چاہتی تھی کہ میں بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ بن جاؤں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میرا یہی شوق مجھے ماڈلنگ کے آڈیشن تک لے گیا، میں آڈیشن کے لیے گئی تو وہاں میری سلیکشن ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے مجھے مختلف برانڈز کے ساتھ کام ملنے لگا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میری فیملی کو معلوم ہوا کہ میں ماڈلنگ کررہی ہوں تو میرے والد اور بھائی بہت غصہ ہوئے اور اُنہوں نے دو سال تک مجھ سے بات نہیں کی۔
صدف کنول نے بتایا کہ اُس وقت صرف میری والدہ میری حمایت میں میرے ساتھ کھڑی تھیں، امی نے مجھ سے کہا تھا کہ گر تم ماڈلنگ کرنا چاہتی ہو تو کر لو۔
View this post on Instagram
اداکارہ کے مطابق مجھے کیریئر کی شروعات میں اپنے والد اور بھائی کی طرف سے کافی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا لیکن آخرکار، وہ سمجھ گئے کہ ماڈلنگ میرا جنون ہے اور میں یہ نہیں چھوڑ سکتی تو میرے والد اور بھائی نے میرے فیصلے کو قبول کیا۔




















