Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز صوبے کیلئے بہترین کام کررہی ہیں، اداکارہ میرا

پاکستان کی معروف و سینئر اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بڑی مداح ہیں اور مریم نواز صوبے کیلئے بہترین کام کررہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ میرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھ میں فیکچر سے ان کی شوٹنگز رک گئی تھیں اور وہ اب دوبارہ فلم کی شوٹنگ شروع کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جلد اہم پروجیکٹس میں نظر آئیں گی، خلیل الرحمان قمر تیس اقساط پر مشتمل ایک ڈراما لکھ رہے ہیں وہ اس میں بھی بھی نظر آئیں گی۔

شادی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جسے ان سے شادی کا دعویٰ ہے وہ سامنے آئے کیونکہ میڈیا نے تو ان کی شادی ضرور کروانی ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان کا الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور ان کا اصل فوکس کام پر ہے جبکہ مہنگائی سے عوام مشکل میں ہیں۔