پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ مایا خان کی والدہ انتقال کرگئیں۔
حال ہی میں معروف میزبان اور اداکارہ مایا خان نے سوشل میڈٰیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دی۔

انہوں نے بتایا کہ میری جنت، میری ماں، اب اللہ تعالیٰ کے حوالے ہیں۔
مایا خان نے کہا کہ اُن کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج دوپہر جمعے کی نماز کے بعد عثمان غنی مسجد میں ادا کی جائے گی۔
انہوں نے اپنے دوستوں اور مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اُن کی مرحومہ والدہ کی مغفرت کے لیے دُعا کریں۔
اداکارہ کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔




















