Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اپنے والد کی طرح مسٹر پرفیکشنسٹ نہیں ہوں، جنید خان

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد کی طرح مسٹر پرفیکشنسٹ نہیں ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار جنید خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد عامر خان کی طرح مسٹر پرفیکشنسٹ تو نہیں ہیں، کیونکہ زندگی ہر ایک کیلئے مختلف طریقے سے گزرتی ہے اور میں اسے بھرپور طریقے سے انجوائے کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں 2017 سے ممبئی میں تھیٹر کر رہا ہوں، فلم کے ڈائریکٹر سدھارتھ ملہوترا چاہتے تھے کہ میں یش راج فلم ایک بڑے بینر کی اس فلم میں کام کروں۔

فلم میں کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سدھارتھ سر نے مجھ سے اس فلم میں کام کرنے کیلئے پوچھا اور ٹیسٹ کرنے کا کہا تھا تو میں نے اسے روایتی یا غیر روایتی نہیں سمجھا۔

جنید خان نے کہا کہ میرا اندازہ ہے کہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر نے مجھے رومانوی ڈراموں میں نہیں دیکھا، مگر ایک اداکار کو جو کام ملے وہ کرنا پڑتا ہے اور اس فلم کا اسکرپٹ بھی کافی زبردست تھا۔

واضح رہے کہ جنید خان کی پہلی فلم مہاراج ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کی گئی ہے، 1800 کی دہائی کے بمبئی سے جڑے سچے واقعات پر یہ فلم بنائی گئی ہے۔