Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار بننے سے قبل ’چوکیدار‘ تھا، نواز الدین صدیقی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ وہ اداکار بننے سے قبل ’چوکیدار‘ تھے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے لیکن ان کا خاندان مالی لحاظ سے مستحکم تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے چوکیداری کا کام اس لئے کیا کیونکہ وہ گھر والوں کے پیسوں پر رہنا نہیں چاہتے تھے اور خود محنت کر کے کمانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی شکل غریبوں والی ہے لیکن وہ غریب نہیں تھے۔

واضح رہے کہ نوازالدین صدیقی نے اپنے شوبز کیریئر کے مشہور کردار غریب لوگوں والے کیے ہیں اس لئے ان کے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ ان کا تعلق غریب گھرانے سے ہے۔