معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر اور سینیئر اداکار نعمان اعجاز میں لفظی جنگ جاری ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے کہا تھا کہ نعمان اعجاز ایک گھٹیا آدمی ہے، پوری دنیا میں صرف نعمان اعجاز ہے جن سے اُنہیں نفرت ہے باقی لوگوں پر غصہ آتا ہے لیکن نفرت کسی سے نہیں ہے۔
اب اداکار نعمان اعجاز نے تنقید کرنے پر خلیل الرحمٰن قمر کو کرارا جواب دیدیا۔
اداکار نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ کسی سے گفتگو میں مصروف ہیں۔
View this post on Instagram
نعمان اعجاز نے کہا کہ بیج ہمیشہ بغیر آواز کے اُگتا ہے لیکن درخت بڑے شور کے ساتھ گِرتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ تباہی میں شور ہے جبکہ کسی بھی چیز کی تخلیق خاموشی سے ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خاموشی میں بہت طاقت ہوتی ہے، اسی لیے خاموشی سے آگے بڑھیں، اللّٰہ آپ سب کو خوش رکھے۔




















