Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چاہت فتح علی خان ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے

خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

مقامی گلوکار قیصر منیر چاہت فتح علی خان کو 18 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

قیصر منیر نے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا کہ چاہت فتح علی خان نے نصرت فتح علی کے گیتوں کو بے سرے انداز میں گایا اور نصرت فتح علی خان سے جھوٹا فیملی تعلق ظاہر کیا۔

 قانونی نوٹس میں الزام لگایا گیا کہ چاہت فتح علی نے نصرت فتح علی خان کی گائیکی کی شہرت کو نقصان پہنچایا جبکہ قانونی نوٹس میں مقامی گلوکار قیصر منیر نے 18 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔