بھارت کے نامور شاعر، اسکرین رائٹر اور گیت نگار جاوید اختر نے ممبئی کے فیشن ایبل علاقے جوہو میں کروڑوں مالیت کا ایک اور اپارٹمنٹ خرید لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بالکل تیار اپارٹمنٹ ہے جس کا رقبہ تقریباً 111.43 اسکوائر میٹر ہے جبکہ اسکی قیمت سات کروڑ 76 لاکھ روپے ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز جائیداد کی منتقلی کے مد میں اسٹیمپ ڈیوٹی 46.02 لاکھ روپے اور رجسٹریشن فیس 30,000 روپے ادا کی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جاوید اختر نے 2021 میں اس سے ملحقہ 113.20 میٹرز کا ایک اپارٹمنٹ سات کروڑ روپے میں خریدا تھا۔
جاوید اختر اس وقت اپنے کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکان اور ایک اپارٹمنٹ کے الگ فلور پر رہائش پذیر ہیں جو ان دونوں اپارٹمنٹس سے الگ ہیں۔




















