Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار دلیپ جوشی کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف

بھارت کے مشہور کامیڈی ڈرامہ ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ میں جیٹھا لال کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار دلیپ جوشی نے خود سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار دلیپ جوشی کا کہنا تھا کہ اپنی جوانی کے دنوں میں وہ خواتین سے بات چیت کرتے ہوئے ڈرتے تھے اور اعتماد کی کمی کا شکار رہتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میں لڑکوں کے اسکول میں پڑھتا تھا، مجھے لڑکیوں سے بات چیت کرنے کا طریقہ معلوم نہیں تھا اس لیے مجھے لڑکیوں سے بات کرتے وقت ڈر لگتا تھا اور پھر اداکاری میں آنے کے بعد مجھے خود پر اعتماد حاصل ہوا۔

واضح رہے کہ “تارک مہتا کا الٹا چشمہ” بھارت میں چلنے والا سب سے لمبا ڈرامہ ہے، دلیپ جوشی نے اس ڈرامے میں جیٹھا لال کا اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ ڈرامے میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والوں میں شامل ہیں۔