Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آغا علی سے علیحدگی کی افواہوں پر حنا الطاف نے بالآخر خاموشی توڑدی

پاکستانی اداکار آغا علی سے علیحدگی کی افواہوں پر اداکارہ حنا الطاف نے بالآخر خاموشی توڑدی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار آغا علی کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں انکا کا کہنا ہے کہ ’سمجھ دار لڑکیوں کو وفاداری نہیں بلکہ تحفظ اور عیش و آرام چاہیے ہوتا ہے۔‘

 اداکار کے حالیہ بیان کے بعد اداکارہ حنا الطاف کے ایک پرانے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر تصویروں کے اپ لوڈ کرنے اور تصویروں کی تعداد سے کسی جوڑے میں علیحدگی یا ساتھ ہونے سے متعلق فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔

حنا الطاف کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مجھ سے متعلق ایک جعلی بیان شیئر کیا گیا، جو میں نے کبھی بولا بھی نہیں تھا میرے نام سے وہ لفظ سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بچوں سے متعلق سوال پر میں نے کہا تھا کہ جب اللّٰہ چاہے گا میرے ہاں بچے ہو جائیں گے، مگر اس بیان کو جعل سازی کے ذریعے تبدیل کیا گیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس جعلی انٹرویو میں ایسا تاثر دیا گیا کہ میں نے کہا ہے کہ میرے 2 حمل ضائع ہوچکے ہیں اور جَلد ہی میں مداحوں کو خوشخبری دینے والی ہوں۔ مجھے یہ جھوٹی خبر سن کر ناصرف افسوس ہوا بلکہ مجھے شدید صدمہ بھی پہنچا کیوں کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی تھی۔