Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی کے بعد سوناکشی سنہا کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی ہے؟

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے بتادیا کہ شادی کے بعد اُن کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں شادی کے بعد صرف ایک تبدیلی آئی ہے اور وہ یہ اب میں اسپتال نہیں جاسکتی کیونکہ اگر میں ظہیر کے ساتھ اسپتال گئی تو لوگوں کو یہی لگے گا کہ ہم والدین بننے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ظہیر اقبال سے شادی ہونے پر خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہنی مون کے لیے سنگاپور گئے تو وہاں مداحوں نے ہمیں پیسٹریز کے ساتھ شادی کی مبارکباد کے پیغامات دیے، یہ دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی کہ ہماری شادی سے سب خوش ہیں۔

سوناکشی سنہا نے کہا کہ مداحوں نے ہم سے کہا کہ ہم نے آپ کی شادی کی ویڈیوز دیکھیں، یہ سُن کر مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میری اور ظہیر کی شادی میں ہر ایک نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے گزشتہ ماہ 23 جون کو شادی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)