Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اکشے کمار نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اکشے کمار نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنجابی لوک گلوکار گرمیت باوا کی بیٹی و گلوکارہ گلوری باوا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مالی مدد کی اپیل کی تھی۔

گلوری باوا نے اپنی پوسٹ میں اپنے مالی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مالی امداد کی اپیل کی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکشے کمار نے خود کو گلوکارہ کا بھائی قرار دیتے ہوئے اُنہیں مالی مشکلات سے نکلنے کے لیے 25 لاکھ روپے کی رقم بھجوائی۔

اکشے کمار کا بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا تھا کہ پنجابی موسیقی کی شان گرمیت باوا کے خاندان کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے لیجنڈری گلوکار کی بیٹی گلوری باوا کو اپنی بہن سمجھا اور رقم بھیج کر اپنا فرض پورا کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے اس عمل کو ‘مالی مدد’ کا نام نہیں دیں کیونکہ بطورِ فنکار یہ میرا فرض تھا اور یہ میرا اپنی بہن گلوری باوا سے پیار ہے۔