Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشہور فلم ’ٹائی ٹینک‘ کے پروڈیوسر چل بسے

ہالی ووڈ تاریخ میں دوسرے نمبر پر زیادہ پیسے بٹورنے والی رومانٹک ڈزاسٹر بائیو پک فلم ’ٹائی ٹینک‘ کے پروڈیوسر جون لینڈاؤ چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف پروڈیوسر جون لینڈاؤ کا انتقال 63 سال کی عمر میں ہوا۔

Titanic and Avatar Producer Jon Landau Passes Away at 63 - News18

ان کے اہلخانہ اور قریبی دوست ہدایتکار جیمز کیمرون نے پروڈیوسر کے انتقال کی تصدیق کی۔

ہدایتکار جیمز کیمرون نے بتایا کہ جون لینڈاؤ عزیز دوست اور میرا 31 سال کا قریبی ساتھی تھا۔

جان لینڈو نے ٹائی ٹینک اور اواتار جیسی شاہکار فلموں کو پروڈیوس کیا۔

خیال رہے کہ 1997 میں ریلیز کی گئی ’ٹائی ٹینک‘ نے دنیا بھر سے 2 ارب ڈالر (پاکستانی 2 کھرب روپے سے زائد) بٹورے تھے، جبکہ فلم نے متعدد آسکر ایوارڈ بھی جیتے۔