Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے نیٹ فلکس کے پیکج پر بھی بڑا ٹیکس لگادیا، اب پیکج کتنے میں ہوگا؟ جانیے

حکومت نے نیٹ فلکس کے پیکج پر بھی بڑا ٹیکس لگادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں نیٹ فلیکس صارفین کو ڈیبٹ کارڈ سے سبسکرپشن فیس ادا کرنے پر آئی ٹی سروسز پر 3 فیصد سیلز ٹیکس بھی دینا ہو گا۔

بینک نیٹ فلکس پر اضافی ٹیکس وصول کرنے کے لیے ودہولڈنگ ایجنٹ کے طور پر کام کریں گے۔ گزشتہ برس بینکوں کو اشتہاری خدمات پر صوبائی سیلز ٹیکس کا 13 فیصد کٹوتی کرنے پر مجبور کرنے کے بعد سندھ ریونیو بورڈ نے اب نیٹ فلکس پر اضافی ٹیکس عائد کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی ٹرانزیکشنز پر 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے علاوہ کارڈ ٹرانزیکشن چارجز 4 فیصد مقرر کیے گئے ہیں۔ نان فائلرز کے لیے بین الاقوامی لین دین پر ایڈوانس ٹیکس مختلف ہے۔

 غیر اے ٹی ایل افراد پر ایڈوانس ٹیکس 10 فیصد ہوگا۔ نیٹ فلیکس 3 مختلف پیکجز صارفین کو دیتا ہے جس میں موبائل پیکج 250 روپے میں، بیسک پیکج 450 روپے میں، اسٹینڈرڈ 800 روپے اور پریمیئم 1100 روپے میں ہے، یہ قیمتیں ٹیکس کے بغیر ہیں۔

اس حوالے سے نیٹ فلکس نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ صارف کہاں رہتا ہے اس پر منحصر ہے کہ ان سے سبسکرپشن کی قیمت کے علاوہ ٹیکس بھی وصول کیا جائے۔ نئے فنانس بل 2024 کے تحت اب ٹیک کمپنیوں کو بھی ٹیکس کے دائرے میں شامل کیا گیا جو پاکستان میں ڈیجیٹل ذرائع سے پیسے کماتی ہیں۔