پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مریم نفیس نے پاکستانی مردوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حال ہی میں مریم نفیس نے لندن میں چھٹیاں مناتے ہوئے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں۔
اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین نے بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
View this post on Instagram
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ جب غیر ملکی پاکستان آتے ہیں تو وہ ہمارا لباس پہنتے ہیں لیکن جب پاکستانی باہر جاتے ہیں تو ان کا لباس مختصر ہو جاتا ہے۔
اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکیوں کے پاکستان آ کر پورا لباس پہننے کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی مردوں کی ذہنیت خراب ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی مرضی کا لباس پہننے والی خواتین کو خراب نظروں سے دیکھتے اور گھورنے لگتے ہیں۔ یہ کوئی قابلِ فخر بات نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کو پورا لباس اسی لیے پہننا پڑتا ہے کہ آپ کی گھورتی ہوئی للچائی ہوئی نظروں سے محفوظ رہ سکیں۔




















