Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے اپنے والد سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے اپنے والد سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔

حال ہی میں معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور اُن کے شوہر و ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ اپلوڈ کیا جس میں اس جوڑے نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیے۔

مداحوں کی جانب سے کنول آفتاب سے ان کے والد کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں کبھی اپنے والد کے بارے میں بات نہیں کرتی کیونکہ میں اپنے والد کے ذکر پر جذباتی ہوجاتی ہوں۔

 کنول آفتاب نے کہا کہ ہر انسان کے لیے فیملی کا موضوع بہت حساس ہوتا ہے اور اگر کسی کی فیملی میں کوئی حادثہ ہوجائے تو اُس پر بات کرنا آسان نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ میں جب تیسری جماعت میں تھی تو میرے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، میرے والد ہمیں نانی کے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے اور پھر کبھی واپس لوٹ کر نہیں آئے۔ والدہ سے علیحدگی کے بعد والد نے میرے اسکول کی فیس بھی ادا نہیں کی تھی جس کی وجہ سے مجھے اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ  میرے والدین کی آپس میں نہیں بن سکی لیکن میری والدہ اور میرے ماموں وغیرہ نے کبھی مجھے اپنے والد سے ملنے نہیں روکا۔ میں اپنے والد سے ملاقات کرتی ہوں لیکن میرے والد کو سوشل میڈیا پر آنا پسند نہیں، اسی وجہ سے وہ کبھی میری ویڈیوز میں نہیں آئے۔