Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کارڈ کی قیمت جان کر آپکے ہوش اُڑ جائیں گے!!!

امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کارڈ کی قیمت جان کر آپکے ہوش اُڑ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اننت امبانی کی شادی رواں ماہ کی 12 تاریخ کو ہوگی لیکن اس سے قبل امبانی خاندان کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام نہ صرف بھارت بلکہ اٹلی میں کیا گیا۔

Cost of Anant Ambani and Radhika Merchant's wedding invitaion card

حال ہی میں اننت امبانی کے شادی کارڈ کی قیمت سامنے آئی ہے جس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اُن کا شادی کا کارڈ بڑے بیٹے آکاش امبانی کے کارڈ سے 366 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کے ایک دعوت نامے کی قیمت 6 سے 7 لاکھ بھارتی روپے ہے جبکہ دعوت نامے کے ساتھ مہمانوں کو 10 سے 12 ہزار کی ایک چادر اور سونا سمیت دیگر قیمتی تحائف بھی دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی کی شادی کے کارڈ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے تھی جبکہ بیٹی ایشا امبانی کے کارڈ کی قیمت 3 لاکھ بھارتی روپے تھی۔

Who are the Ambanis, the ultrawealthy Indian family that got Rihanna to  come out of retirement to play a wedding party? | Fortune