Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکارہ 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

نامور امریکی اداکارہ شیلی ڈوول 75 سال کی عمر میں چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ذیابیطس کی وجہ سے کچھ وقت سے بیمار تھیں جبکہ ان کی موت ٹیکساس میں ان کے گھر پر ہوئی۔

فائل فوٹو

شیلی ڈوول نے اپنے کیریئر کا آغاز 1970ء میں کیا تھا، انہوں نے متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کیا۔

انہوں نے ماضی میں کانز فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا تھا جبکہ انہیں بافٹا ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔